جہلم (رانا محمد عاصم سے)جہلم میں منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہلم چوہدری فیاض الحسن نے منشیات کے مقدمہ نمبر 661/22 بجرم 9(1) 3C انسداد منشیات تھانہ سٹی کا فیصلہ سنا دیا۔ مجرم شعیب ایوب نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم شعیب ایوب کو 5 سال قید محض اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مجرم کو سال 2022 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا
top of page
bottom of page
Comments