top of page

جہلم:عاشق حسین، اختر اور محمد عالم ،پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے

 


جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر)  ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن ایس ایچ او للہ فرخ صغیر بھٹی اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث 03 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے  تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ،اشتہاری مجرمان کی شناخت عاشق حسین، اختر اور محمد عالم کے ناموں سے ہوئی،اشتہاری مجرمان نے محمد شہزاد نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ للہ میں درج کیا گیا تھا،جبکہ ایس ایچ او صدر عرفان جیلانی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا،اشتہاری مجرم کی شناخت عبدالغنی کے نام سے ہوئی، اشتہاری مجرم نے امان اللہ نامی شہری کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ سال 2020ء تھانہ صدر میں درج کیا گیا تھا  اشتہاری مجرمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے تھے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او للہ، ایس ایچ او صدر اور ٹیموں کو شاباش 





0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page