جہلم(ظہیر عبّاس)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کی نگرانی میں جلوس کے راستوں میں سٹی ٹریفک پولیس کی خدمات قابل تعریف
جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 12 ربیع الاول کے جلوس کے ساتھ جہاں پر دیگر اداروں نے اپنے فرائض سر انجام دیے ہیں۔وہیں پر سٹی ٹریفک پولیس کی خدمات ہر حوالے سے قابل تحسین ہیں۔ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان جلوس کے ساتھ خود موجود رہے۔انہوں نے اپنی ٹیم کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور متبادل راستوں کی رہنمائی کرنے کی ہدایت کی۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے شہریوں سے بھی گزارش کی کہ وہ متبادل روٹس اختیار کریں اور اپنے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کا احترام اور سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔بلا شبہ افیسر کا اپنی ٹیم کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہ کر اپنی نگرانی میں تمام انتظامات کا جائزہ لینا قابل تعریف ہے۔
Comments