پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ماہِ ستمبر 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری
جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات کاروائیاں کرتے ھوۓ۔گزشتہ ماہ میں 103 ایف آئی آر کا اندراج کرایا۔ 03 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اور 01 گاڑی برآمد کی۔ 07 عدد پسٹل ، معہ 143 روند ، 04 لیٹر شراب برآمد کی۔ 61 مجرم اشتہاری ، 55 عدالتی مفرور گرفتار کیۓ۔ 24958 ای چالان کیۓ۔ گاڑیوں میں غیرمعیاری گیس سلنڈر نصب کرنے پر 72 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ای ایپ چیکنگ میں 261220 پرسن اور 62063 وہیکل چیک کیۓ گیۓ۔ دوران سفر 214 پریشان حال مسافروں کی مدد کی گئی۔ جس میں 11 فرسٹ رسپانڈ اور طبی امداد شامل ہے۔ 10 گمشدہ بچوں کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کیا۔ پٹرولنگ پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ نے آگاہی مہم پروگرامز کا انعقاد کیا اور پمفلٹ تقسیم کیۓ۔ ڈرائیونگ سکولز میں 100 شہریوں کو ڈرائیونگ کورس کروایا جبکہ 540 شہریوں کو ڈرائیونگ لائیسنس جاری کیۓگیۓ۔ 220 کم عمر جبکہ 3278 بدوں کاغذات و ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے موٹرسائیکل بند کیۓ گیۓ۔ 550ض ف کے تحت 01 موٹرسائیکل بند کیۓ گیۓ۔ شجرکاری مہم کے تحت پودے لگاۓ گیۓ۔ گرمی کی شدت کے پیشِ نظر مسافروں کو پانی اور مشروبات پلانے کی مہم کا آغاز کیا گیا۔ 49 کانسٹیبل ، 30 لیڈی کانسٹیبل اور 12 ڈرائیور کانسٹیبل کی نئی بھرتی کے امیدواروں کی بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا۔ پوسٹوں پر مصالحتی کمیٹیوں کی میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا
Comments