جہلم(ظہیر عبّاس)محمد سلیم شاہ نے بطور سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق جہلم میں نئے تعینات ہونے والے سی ای او ایجوکیشن محمد سلیم شاہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری محمد شہزاد نے عہدہ سنبھالتے ہی کام کا آغاز کر دیا ہے۔دونوں افسران انتہائی قابل اور اپنے محکمے سے متعلق وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس آمد پر سابق سی ای او ایجوکیشن رانا جاوید اختر ، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ میڈم غزالہ ،مسٹر شاہد صدیق ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر راؤ عبدالکریم ، ملک عدیل عباس اور ملک صفدر علی نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔تحصیل سپورٹ آفیسر چوہدری محمد طارق ، عبدالرشید اور ڈسٹرکٹ مینجر مسلم ہینڈز علی حسین نے بھی ان سے خصوصی ملاقات کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے چیئرمین وقاص ہاشمی ، صدر سکندر فیروز ، جنرل سیکٹری اسامہ مسعود کیانی ، فنانس سیکرٹری طیب ارشد اور فواد حیدر جنرل سیکرٹری ایگزیکٹو باڈی جہلم نے بھی سی ای او ایجوکیشن کی آمد پر ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ڈسٹرکٹ نیوز رپورٹر ظہیر عباس نے بھی نئے تعینات ہونے والی دونوں معزز شخصیات کو خوش آمدید کہا۔سی ای او ایجوکیشن محمد سلیم شاہ اور ڈی ای او ایلیمنٹری محمد شہزاد نے بے پناہ محبت کا مظاہرہ کرنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ضلع جہلم میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔
Comentários