top of page

جہلم: طالبہ کی پرسرار موت،سکول ہیڈ مسٹریس، کلاس ٹیچر ، سکیورٹی گارڈ معطل،انکوائری کمیٹی تشکیل

جہلم طالبہ کی پرسرار موت ۔CEOایجوکیشن کا نوٹس ،انکوائری کمیٹی تشکیل

سکول ہیڈ مسٹریس کلاس ٹیچر اور سکیورٹی گارڈ معطل،انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی

جہلم(دلنوازاحمد Jhelumnews.uk)سرکاری سکول میں طالبہ کی موت کا معاملہ ،سی ای او ایجوکیشن میڈیم کوثر سلیم کا نوٹس ،سکول ہیڈ مسٹریس کلاس ٹیچر اور سکیورٹی گارڈ معطل،انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی.اطلاع ملتے ہی میڈم کوثر سلیم فوری طور پر ہسپتال پہنچیں بچی کے لواحقین سے ملیں۔ میڈیکل سپریٹنڈنٹ سے ملاقات کر کے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں،میڈم کوثر سلیم سی ای او ایجوکیشن جہلم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بچی کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور شفاف طریقے سے انکوائری کرانے کے بعد جو بھی اس واقع میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،بتایا گیا ہے جہلم کے شمالی محلہ میں واقع سرکاری سکول البنات میںچوتھی کلا س کی طالبہ جنت سکول میں کوئی چیز کھائی ،جس سے اس کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی ،قے آنا شروع ہوگئیں ،طالبہ بے ہوش ہوگئی ،ریسیکیو 1122کے زریعے سول ہسپتال جہلم پہنچایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ،یہ بھی معلو م ہواہے مذکورہ سکول میں ابتدائی طبعی امداد کو کوئی انتظام نہیں تھا،


0 comments
bottom of page