top of page

جہلم ضلع بھر میں پٹوار کلچر ختم کر کے عوام کو ریلیف دینا میری ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر


جہلم ضلع بھر میں پٹوار کلچر ختم کر کے عوام کو ریلیف دینا میری ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر کپٹن ر سمیع اللہ فاروق

پٹواری محکمہ مال کا تمام عملہ میرے آنے پر زبانی جمع خرچ کر کے مجھے تسلی دینے کی کوشش کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر کپٹن ر سمیع اللہ فاروق

جہلم (ڈاکٹر سیہل امیتاز خان سے ) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے کہا ضلع بھر میں پٹوار کلچر ختم کرکے عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیح ہے محکمہ مال کا تمام عملہ اور پٹواریوں نے عوام کےلیے مشکلات پیدا کررکھی ہیں اور میرے آنے پرزبانی جمع تفریق کر کے مجھے سب اچھا کی رپورٹس دے رہے ہیں جبکہ میرے جانے کے بعد وہی بھیڑ چال ، کیونکہ حکومت نے یہ فوج ظفر موج عوام کو سہولت دینے کے لیے بھرتی کی ہوئی ہےلیکن کام ندارد

عوام الناس کو اگر ریلیف نہیں ملے گا تو بدنامی حکومت ِ پنجاب کی ہوگی۔ جسے میں برداشت نہیں کر سکتا

اس لیے تین دن میں میری طرف سے سائلین کی درخواستوں پر عمل درامد کر کے مجھے فالو اپ کیا جائے میرےدفتر کے دروازے ہر خاص وعام کے لیے کھلے ہیں ہیں میرے علم میں ہے محکمہ مال کے چند پٹواری مال بناو مہم کے تحت چند نام نہاد پراپرٹی ڈیلرزکے ساتھ مل کر کام کر رہیے ہیں اور حکومت پنجاب کو بد نام کر رہے ہیں ایسے کرپٹ عناصر کی نشان دہی فوری میرے ساتھ شیٸر کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لاٸی جاے

0 comments
bottom of page