top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم:ضلع بھر میں ناقص اشیاء خوردونوش کی فروخت دھڑلے سے جاری , ذمہ داران لمبی تان کر سو گئے

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) ضلع بھر میں ناقص اشیاء خورد و نوش کی فروخت دھڑلے سے جاری , ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کے زمہ داران بھی لمبی تان کے سو گئے ، شہریوں کا اصلاح احوال کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں ناقص اشیاء خوردو نوش کی خرید و فروخت دھڑلے سے جاری وساری ھے جس سے بچے بوڑھے اور اور مریض بیماریوں کا شکار ھونے لگے ہیں ، ناقص اشیاء و خوردو نوش کی خرید و فروخت پر ضلعی انتظامیہ اور فو ڈ اتھارٹی بھی بری طرح ناکام دکھائی دیتی ھے جس پر شہری ناقص اشیاء ہی خریدنے پر مجبور دکھائی دیتے ہیں ، اس طرح ناقص خوراک کی وجہ سے عوام مختلف یماریوں کا شکار ھونے لگے ہیں، اکثر اوقات خریداروں اور دوکانداروں میں جھڑپیں بھی دیکھنے میں آ رہی ہیں ، بیکرز اینڈ سویٹ پر انتہائی ناقص اشیاء خورد و نوش فروخت کی جا رہی ہے جب کہ فوڈ اٹھارٹی نشاندہی پر عمل درآمد کرتے ھوئے ایکشن تو کرتی ھے لیکن دوبارہ ناقص اشیاء کی فروخت شروع ھو جاتی ھے جس کی وجہ سے جھگڑے معمول بن گئے ہیں اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیی اور فوڈ اتھارٹی کے زمہ داران سے اپیل کی ھے کہ ناقص اشیاء کی خرید و فروخت پر فوری لائن آف ایکشن ترتیب دیا جائے اور انسانیت سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں اور اسیے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیتے ھوئے بھاری جرمانے کیے جائیں تاکہ ہم آنے والی نسلوں کی صحت کو محفوظ کر سکیں ۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page