جہلم: ضلع بھر میں عام انتخابات حتمی انتخابی ووٹر فہرستیں تیار، الیکشن کمیشن 14 دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا، الیکشن کمیشن کا انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران انتظامیہ سے لینے کا بھی فیصلہ، عدلیہ نے انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران دینے سے معذرت کر لی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر ز ہوں گے شیڈول کے اعلان کے بعد کا غذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 6 دن کا وقت دیا جائے گا، کا غذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد نامزد امیدواروں کی فہرست اگلے روز شائع کر دی جائیں گی۔ کا غذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 8 دن کا وقت دیا جائے گا، کا غذات نامزدگی کی منظوری یا مستر د ہونے پر اپیل دائر کرنے کے لیے 4 دن کا وقت ہوگا، کا غذات نامزدگی کی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کے لیے 7 دن کا وقت دیا جائے گا۔ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست اپیلوں پر فیصلوں کے اگلے روز شائع کی جائیں گی، اگلے ہی روز کا غذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے اس کے ایک روز بعد امید واروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور حتمی فہرست شائع کی جائے گی، پولنگ کی تاریخ اور امید واروں کی حتمی فہرست میں 28 دن کا وقفہ ہونا چاہئے
top of page
bottom of page
Commentaires