top of page

جہلم:ضلع بھر سے تحریک انصاف کے سرگرم کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) پی ٹی آئی کے متحرک اور سر گرم کارکنان کی پکڑ دھکڑ نے اب جہلم کا رخ کر لیا ، ضلع بھر سے تحریک انصاف کے سرگرم کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری جبکہ متعدد روپوش ھونے میں کامیاب ھو گئے زرائع کے مطابق پنڈدانخان سے چوہدری زبیر گادی خواجہ صابر حسین مھیٹو نوید بٹ جمہ خان بلوچ اسد بخاری ڈھیری پیراں سے مہر احسان گرفتار ھو گے ہیں ۔ جہلم سے وسیم خان جبکہ مہر سعید کے یٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ تحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں کی گرفتاری پر سابقہ ایڈشینل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملک عزیزکندوال نے کہا کہ جبر سے سیاسی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا جمہوریت کے نام پر نگران حکومت نے بد ترین ریاست گردی مسلسل کر رکھی ھے انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات ہی واحد حل ہے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ھے جس کیلئے قانونی راستہ اختیار کریں گے تحصیل بھر میں متحرک کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد روپوش ھو گئی ھے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page