top of page

جہلم! ضلعی تنظیم مسلم لیگ ن کی جانب یوم تکبیر کے حوالے سے پروقار تقریبات کا انعقاد


جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk)ضلعی تنظیم مسلم لیگ ن کی جانب یوم تکبیر کے حوالے سے پروقار تقریبات کا انعقاد کیا۔گیا۔ تقریب میں سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین ضلعی صدر چوہدری جاوید بوٹا چوہدری راشد گرمالہ چوہدری زرغون سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنان نے شرکت کی اور یوم تکبیر کا کیک کاٹا بھی کاٹا گیا سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا یوم تکبیر جہلم میں جوش جذبہ سے منایا جا رہا ہے اس دن ہمارے قائد میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا میاں نواز شریف پر بہت دباؤ ڈالا گیا پیسوں کا لالچ دی گیا میاں نواز شریف نے پاکستان کی بقا سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا آج ہم خود مختار پاکستان میں آزادی سے ہیں ہمارا فخر پاکستان پاک فوج ہے اس موقہ پر لیگی ایم پی اے ضلعی تنظیم سمیت کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس دوران ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر سابق وزیراعظم نوازا شریف پاکستان اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے گے۔ آخر میں سلور جوبلی اور یوم تکبیر کا کیک بھی کاٹا گیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page