top of page

جہلم:ضلعی تعلیمی سربراہ اپنی پسند نا پسند میں مصروف۔محکمہ تعلیم جہلم ہر حوالے سے زوال پزیر

جہلم ( پروفیسر خورشید ڈار)ون مین شو کی وجہ سے محکمہ تعلیم جہلم خلاف توقع ہر حوالے سے زوال پذیر ہے.تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع جہلم کا سب سے بڑا ڈیپارٹمنٹ ہے۔جبکہ خلاف توقع اس وقت یہی محکمہ ہر حوالے سے زوال پذیر دکھائی دیتا ہے۔مجموہی طور پر اس کی کار گزاری غیر تسلی بخش ہے۔موجود ابتر حالت کی بڑی وجہ ون مین شو ہے۔ضلعی سربراہ محکمہ اپنی پسند نا پسند میں مصروف ہیں۔اس وقت تمام آفیسران اسکول سربراہ سے لے کر ڈی ای او تک اوپر سے جاری ہونے والی کسی بھی کاروائی سے لا علم ہوتے ہیں۔بلفرض کسی اسکول میں اگر تین اساتذہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہوں تو ضلعی سربراہ ضابطے کی کاروائی کئے بغیر اسی اداراہ کے کسی ایک استاد کو اسی کی منشا کے عین مطابق اس کے من پسند ادارہ میں ٹرانسفر کر دیتے ہیں۔مثلا گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول حسنوٹ اور گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول رڑیالہ بیرم میں من پسند ٹرانسفرز کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا جو بیڑا غرق ہو رہا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔فنڈز کے حوالے سے بھی تاریک صورت حال ہے۔مثلا ایف ٹی ایف ، این ایس بی ، ڈویلپمنٹ فنڈز صرف طلبا و طالبات کی فلاح کیلئے ہوتے ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ اتنی بڑی رقم کا استعمال ضابطے کے مطابق ہو رہا ہے یا نہیں اور کیا کبھی اس کا آڈٹ کرنے کی زحمت کی گئی ہے.گزشتہ ادوار میں اتنے اساتذہ لانگ لیو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوے۔جتنے اس مختصر عرصے میں ہوئے ہیں۔غالبا حکومت پنجاب نے ایكس پاکستان لیو پر پابندی لگا رکھی ہے مگر ضلعی تعلیمی سربراہ کا اپنا قانون ہے۔اس سے بھی تعلیمی اداروں کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔تعلیمی زعماء نے سیکرٹری تعلیم پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع جہلم کے مفاد میں بروقت مثبت احکام جاری کریں۔



0 comments
bottom of page