top of page

جہلم!ضلعی انتظامیہ کی روایتی بے حسی۔ گاڑیوں رکشوں پر مسافروں سے من مانے کرایوں کی وصولی رک نہ سکی

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ہمنگائی سے ستائی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، ضلع بھر میں مسافر گاڑیوں اور چنگ چی رکشاؤں پر مسافروں سے من مانے کرایوں کی وصولی رک نہ سکی ، خود ساختہ مہنگائی سے ستائی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے روایتی بے حسی کا مظاہرہ ۔ عوامی حلقے ۔ شہریوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر جھلم سمیع اللہ فاروق سے راست اقدامات آٹھانے کا مطالبہ اور سرکاری نرخ نامے مقرر کر کے آن پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دینے کی اپیل کی گئی ھے ۔ جہلم سے مختلف روٹس پر چلنے والی ویگنوں ہائی ایس کے مالکان اور شہر بھر میں میں مختلف روٹس پر چلنے والے چنگ چی رکشہ ڈراٰئیورز نے بھی ضلعی انتظامیی کی اجازت کے بغیر ہی من مانے مرضی کے کرایوں کی وصولی شروع کر رکھی ہے اور ضلعی انتظامیہ کا کوئ اہلکار ان سے باز پرس کرنے والا نہیں ھے اور یہی وجہ ھے کہ مسافروں سے من مرضی کے کرایے وصول کیے جا رھے ہیں ۔ جبکہ پہلے ہی مہنگائی سے ستائے عوام یہ ناجائز کرایے بھی دینے پر مجبور ہیں جو معصوم عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ، موجودہ صورت حال کے پیش نظر عوامی حلقوں میں انتہائی اضطرابی کیفیت پائ جاتی ہے شہریوں نے ضلع جھلم کے اعلئ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورت حال کا فوری نوٹس لیکر انہیں من مانے کرایوں کی وصولی سے باز رکھا جاۓ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر جھلم کسی ذمہ دار افسر کی ڈیوٹی لگائیں تاکہ ویگن مالکان اور اور چنگ چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں عمل میں لائ جا سکیں ۔ جس سے مہنگائی سے ستائ عوام بھی سکھ کا سانس لے سکیں اور وہ اس مصنوعی مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں ۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page