top of page

جہلم!ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 25 دسمبر كرسمس ڈے کے حوالے سے جہلم میں شاندار تقریب کا انعقاد


ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 25 دسمبر كرسمس ڈے کے حوالے سے جہلم میں شاندار تقریب کا انعقاد

جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 25 دسمبر كرسمس ڈے کے حوالے سے گزشتہ روز جہلم میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللّه فاروق تھے۔مختلف چرچز کے پادری صاحبان نے بھی خصوصی شرکت کی۔تقریب میں مہمانوں کا باضابطہ استقبال کرنے کے لیے گلدستے پیش کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مستحق لوگوں کو چیک تقسیم کئے گئے۔سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی کی طرف سے 100 خاندانوں کو فوڈ پیکجز ، کپڑے تقسیم کئے گئے۔2 معذور افراد کو وہیل چیئرز اور ایک بچی کو جہیز کا سامان بھی دیا گیا۔اس کے علاوہ 2 بچوں کی تعلیم کا خرچہ اور ان کو ہر قسم کی سٹیشنری بھی مہيا کی گئی۔اس سلسلہ میں ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء کے دوستوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللّه فاروق نے یوم قائداعظم اور کرسمس کو بہترین انداز میں منانے کے لیے بھر پور انتظامات کیے۔شرکاء نے عیسائی برادری کو ان کے مذہبی تہوار پر مبارک باد دی۔سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔کرسچن برادری کو بھر پور سہولیات فراہم کرنے پر ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء ، ان کی فیملی اور دوستوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page