top of page

جہلم:ضلعی انتظامیہ کو جم خانہ میں صحافیوں کے لیے فری ممبر شپ کرنی ہوگی، ڈاکٹر سہیل امتیازخان


ڈاکٹر سہیل امتیازخان

جہلم جم خانہ کی ممبر شپ کے لیے صحافیوں کے ساتھ امتیازی سلوک ضلعی انتظامیہ کو جم خانہ میں صحافیوں کے لیے فری ممبر شپ کرنی ہوگی چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان

جہلم (نمائندہ جہلم نیوز) تفصیلات کے مطابق جہلم میں حکومت پنجاب کا جم خانہ کی صورت میں ایک اچھا اقدام جہلم کے غیورشہری لاکھوں روپے خرچ کر کے جم خانہ کے ممبر بن رہے ہیں لیکن دوسری جانب ضلعی انتظامیہ جہلم کی صحافی برادری کی ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے ذرائع کے مطابق جو صحافی دس ممبر لے کر آئے گا اس کی ممبر شپ فری ہو گی جبکہ چاروں تحصیلوں سے صحافیوں کی نمائندگی ہونی چاہیئے۔ جم خانہ میں جب بھی انتظامیہ کو جم خانہ کی تشہیری مہم کی ضرورت ہوتی ہے تو صحافیوں کو استمعال کیا جاتا ہے لیکن جب بات آتی ہے ممبر شپ کی تو پانچ لاکھ ممبر شپ فیس جمع کروائے جبکہ چھوٹے ڈسٹرکٹ میں صحافیوں کے فنڈز بھی بڑے محدود ہوتے ہے ہمارے ڈسٹرکٹ میں نہ تو کوئی انڈسٹری ہے محدود وسائل ہیں جبکہ دوسرے تمام بڑے شہروں لاہور ، گجرات ، راولپنڈی ،اسلام اباد ، پشارو میں صحافیوں کی جم خانہ میں فری ممبر شپ ہے بلکہ ہر صحافی کے ساتھ دو سے چار مہمانوں کی انٹری بھی فری ہے ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں کے صحافی برادر ی کا ضلعی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ ہے صحافی برادری کی فری ممبر شپ کی جائے کیونکہ ضلعی انتظامیہ ہو محکمہ ہیلتھ ہو پولیس ہوبلکہ تمام شعبہ جات کے ساتھ صحافی برادری ہمہ وقت کام کرتے ہیں فری آف کاسٹ کوریج دیتے ہیں اپنے قیمتی وقت کی قدر کیے بغیر۔ خدارا ضلع جہلم کے غیور صحافیوں کے ساتھ ناانصافی نہ کریں ساڈا حق ایتھے رکھ

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page