top of page

جہلم!ضرورت پڑے تو مردم شماری کو مقررہ وقت تک مکمل کرنے کیلئے ڈبل شفٹ میں کام کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان )  مردم شماری کے کام کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کیا جائے ، ضرورت پڑے تو مردم شماری کو مقررہ وقت تک مکمل کرنے کیلئے ڈبل شفٹ میں کام کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر ۔ مردم شماری کا عمل حکومت کی طرف سے دی گئی مقررہ مدت میں مکمل کرنا ضروری ھے ۔ اور مردم شماری کے کام کو قومی فریضہ جان کر ادا کیا جائے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے مردم شماری کے حوالے سے اجلاس میں بات کرتے ھوئے کی ۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں مردم شماری کا کام انتہائی تیزی سے جاری ہے اور جو بلاک باقی رہ گئے ہیں ان کو ایک دودن میں مکمل کر لیا جائے گا جس کیلئے تمام سپروائزرزاور عملہ مردم شماری کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ اوقات سے زیادہ وقت لگا کر بھی حکومتی مدت کے اندر اندر اس فرض کو مکمل کریں اجلاس میں مختلف بلاک سپروائزرز اور اسسٹنٹ کمشنر ز نے بھی شرکت کی ۔

0 comments
bottom of page