جہلم !صرافہ برادری نے اپنی پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے چوہدری محمد عارف کو متفقہ طور پر برادری کا تاحیات سرپرست اعلی منتخب کر لیا
جہلم (ڈاکٹر سیہل امیتاز خان سے) گزشتہ رات کوہ نور میرج حال میں چوہدری محمد عارف نے صرافہ برادری کا تاحیات سرپرست بننے پر معروف مذہیبی سکالر بابا جی عرفان الحق کے دست مبارک سے حلف لیا اس موقع پر شہر کی مشہور سیاسی سماجی شخصیات اسلام قریشی نومنتخب صدر صرافہ برادری راجہ سعید احمد پنجاب بارکونسل کے وایس چیرمین ایڈووکیٹ بشارت اللہ خان مولانا مفتی عطا اللہ قاری ابوبکر سمیت شہر کی معروف سیاسی سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب حلف براداری میں چیرمین صرافہ برادری طارق محمود دول اور معروف سیاسی شخصیت عامرسلیم میر نے سٹیج سکریٹری کے فرائض سرانجام دیے حلف لیتے ہی چوہدری محمد عارف نے کہا میں اپنی صرافہ برادی کے تمام بزروگوں اور چھوٹے بھائی کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور اتنی بڑی ذمہ داری سونپی اور مجھے پوری صرافہ برادری کا تاحیات سرپرست اعلی منتخب کیا انشاء اللہ پہلے کی طرح میں اپنی برادی کے تمام لوگوں کو مایوس نہیں کرونگا جب تک میری زندگی ہے میں اپنی برادری کو اسی طرح ایک مالا کی طرح ساتھ جوڑ کر رکھوں گا اور اپنے بزرگوں بھائیوں کے صلح مشورہ کے ساتھ برادری کی بہتری کے لیے کام کرونگا میرے گھر کے دروازے برادری کے تمام لوگوں کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں باقی شہر کی تمام تنظیموں کو بھی ساتھ لے کر چلوں گا معاشرے میں رہنے کے لیے مل جل کر رہنے سے ہی خوبصورتی ہوتی ہے اس تقریب حلف برداری میں زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں اور صحأفی برادری نے بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے أختتام پر تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کے لیے زبردست اعشائیہ کاانتظام کیا گیا ۔
Comentários