top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم:صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدارت چھٹا کلینیکل پروگرام


صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدارت چھٹا کلینیکل پروگرام

جہلم(پروفیسر خورشید ڈار)صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدارت جہلم کے نجی ہوٹل میں بہت بڑی کلینیکل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔پی ایم اے جہلم کی طرف سے یہ چھٹا کلینیکل پروگرام ہے۔شدید سردی کے باوجود ڈاکٹرز کی بہت بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔ڈاکٹر زبیر یونس ،ڈاکٹر کرنل وحید احمد ،ڈاکٹر علی بشیر چوہدری اور ڈاکٹر حبیب الرحمن پر مشتمل طبی ماہرین نے شوگر کو کنٹرول کرنے کے موضوع پر انتہائی نایاب اور معلوماتی لیکچر دیا اور حاضرین کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔اس میٹنگ میں سینیئر فیملی فزیشن ڈاکٹر سید عاصم رضوی ،ڈاکٹر سید شبیر اختر ،ڈاکٹر ظفر خواجہ ،ڈاکٹر عدنان نجب ،ڈاکٹر خالد محمود ،ڈاکٹر نصیر احمد ،ڈاکٹر مشہود اشرف اور لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر ماجد نے بھی خصوصی شرکت کی۔کلینیکل سیکرٹری ڈاکٹر سید زبیر یونس نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ پروگرام کو ترتیب دیا۔مشہور یورولوجسٹ ڈاکٹر ساجد علی ڈوگا نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تسلسل کے ساتھ انتہائی اہم میٹنگز تشکیل دینے پر تمام شرکاء نے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا شکریہ ادا کیا۔

0 comments

تعليقات

تم التقييم بـ ٠ من أصل 5 نجوم.
لا توجد تقييمات حتى الآن

إضافة تقييم
bottom of page