Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر
جہلم :شہید کانسٹیبل ذیشان علی کی پہلی برسی، شہید کی لحد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی. تفصیلات کے مطابق شہید کانسٹیبل ذیشان علی کی پہلی برسی منائی گئی شہید کی لحد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس، ایس ایچ او منگلا کینٹ احسن شہزاد بٹ اور دیگر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی، شہید کانسٹیبل ذیشان علی ایک سال قبل ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔ڈی پی او جہلم نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی، ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، آپ دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
Comments