جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر کے کئی علاقوں میں آوارہ کتوں کا مٹر گشت جاری ، آوارہ کتوں کے ٹولے سرگرم شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا آوارہ کتے کئی بچوں کو بھی کاٹ چُکے ہیں انتظامیہ بھی خاموش تفصیلات کے مطابق جہلم میں آوارہ پاگل کتوں کی بھرمار کتے صبح شام سرعام گھوم رہے ہیں اور آتے جاتے راہگیر بچوں عورتوں اور مردوں کو کاٹ لیتے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تحفظ فراہم کرنے کی حکمت عملی کہیں بھی موجود نہیں اس وقت سب سے زیادہ کتوں کی بھرمار دریائے جہلم کے کنارے باغ محلہ اور ریور روڈ پر سرعام گھوم رہے ہیں جن کی وجہ سے اہل محلہ بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں جبکہ والدین اپنے بچوں کو باہر بھی نہیں نکلنے دیتے کیوں کہ بچوں کو دیکھتے ہی آوارہ کتے بچوں کی طرف بھونکتے ہوئے لپکتے ہیں جن کی وجہ سے بچے بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور کئی بچے گر کر ذخمی بھی ہوچکے ہیں جہلم کے شہریوں کی رات کی نیدیں بھی حرام ہوچکی ہیں خصوصاً رات کے وقت دریائے جہلم کے کنارے پر کتوں کے غول امڈ آتے ہیں اور رات کو بھونک بھونک کر شہریوں کو سونے بھی نہیں دیتے جبکہ کچھ کتے اتنے خونخوار ہوتے ہیں کہ وہ سڑک سے گزرنے والے ہر شہری کو کاٹنے کے لیے دوڑتے ہیں شہریوں نے اس موقع پر کہا کہ انتظامیہ نے کچھ عرصہ پہلے کتوں کو مارنے کی مہم چلائی تھی لیکن اب وہ مہم کہیں بھی نظر نہیں آتی جب میونسپل کمیٹی میں سینٹری انسپکٹر سے بات کریں تو ان کا یہی کہنا ہے کہ ہمارے پاس کتوں کو مارنے کے کوئی آرڈر نہیں اور نہ ہی کتوں کو مارنے کے لیے ہمارے پاس کوئی کچلا ہے ہم کس سے فریاد کریں اب تو ہمارے بچوں کو باہر نکلتے وقت خطرہ ہی رہتا ہے اس وقت شہر کے کئی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہوچکی ہے جن کو کنٹرول کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اب تک کئی بچے اور خواتین ان کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوچکے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ ان آوارہ کتوں کے خلاف بھی ایک آپریشن کیا جائے اور شہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے
top of page
bottom of page
Comments