جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق کی ہدایات پر شہر کے مختلف علاقوں میں فلتھ ڈپوؤں کی تعمیر تو ہوچکی لیکن گندگی اور غلاظت کے ڈھیر گلی اور سڑکوں پر بکھرے پڑے ہیں نیا محلہ میں نیا بننے والا فلتھ ڈپو بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار اہل محلہ پریشان تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والے فلتھ ڈپوؤں کی نئی تعمیر تو مکمل ہوچکی لیکن نیا محلہ عیدگاہ روڈ میں بننے والا فلتھ ڈپو ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر گلی اور سڑک پر پھیل گئے تعفن سے اہل محلہ شدید مشکلات کا شکار اہل محلہ کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی نے یہاں پر فلتھ ڈپو تو بنا دیا لیکن یہ اہل محلہ کے لیے ازیت کا باعث بھی بن گیا کیونکہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کے نہ اٹھانے کی وجہ سے گلی اور سڑک پر پھیل چکے جس کی وجہ سے یہاں سے گزرنا بھی محال ہوچکا جبکہ میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت سب کے سامنے عیاں ہے شہریوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے شروع میں ہی گندگی اور غلاظت کے ڈھیر پر ایکشن تو لیا تھا لیکن وہ ایکشن چند روز ہی دیکھنے میں ایا اس کے بعد انتظامیہ کی وہی پرانی روایت چل پڑی میونسپل کمیٹی کے اہلکار خود میٹھی نیند تو سو چکے لیکن اس گندگی اور غلاظت کے تعفن سے اہل علاقہ کی نیند حرام کرچکے شہر کے اکثر علاقوں میں بنے فلتھ ڈپو یہی منظر پیش کر رہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فلتھ ڈپو کی نئی تعمیر کروائیں اور گندگی کے ڈھیر کو روزانہ کی بنیاد پر اٹھایا جائے اور میونسپل کمیٹی کے سوئے ہوئے اہلکاروں کو جگائیں
top of page
bottom of page
Comments