جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) جہلم شہر کے بازاروں اور پر ہجوم مقامات پر بھکاریوں نے شہریوں کی ناک میں دم کر دیا ، بھکاری مافیا شہریوں کیلئۓ درد سر بن گیا ، جبکہ خوبرو بھکارنوں سے بھی معصوم شہری پریشانی کا شکار دکھائی دیتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی بارونق اور پر ہجوم مقامات جن میں ریلوے روڈ ، تحصیل روڈ جی ٹی ایس چوک لاری اڈا و دیگرپر ہجوم مقامات پر بھکاری مافیا خصوصاً نوجوان اور خوبرو بھکارنوں نے قبضے مافیا کا روپ دھار لیا ھے ۔ یوں تو ساراجہلم شہر ہی اس مافیا کے قبضے میں ہے۔ بس سٹاپ ، چنگ چی سٹینڈ،نجی و سرکاری ہسپتال ، ویگن سٹینڈ ، صوفیائے کرام کے مزارات ، جی ٹی ایس چوک ریلوے روڈ خاص طور پر ان بھکاریوں کا گڑھ بن چکا ہے ۔ جہلم کے دور اور نزدیک کے علاقوں کے لوگ خرید وفروخت کے سلسلے میں جہلم شہر کا رخ کرتے ہیں جس کے باعث ریلوے روڈ سول لائن ر روڈ اور شاندار چوک میں خاصا رش ہوتا ہے ۔ اسی روڈ پر جہلم کی معروف بیکریوں کے علاوہ موبائل مارکیٹس بھی ہیں۔جہاں ہر طرح کے خریدار خریداری کرتے نظر آتے ہیں۔ اس بھکاری مافیا مردوں ، عورتوں ، لڑکیوں اور بچوں کی وجہ سے ان خریداروں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔ ریلوے روڈ پر نوجوان اور خوبرو بھکارنیں سر عام نمائش کا پر چار کرتی نظر آتی ہیں ۔ جبکہ اس مافیا کو انتظامیہ میں سے کوئی بھی انہیں روک ٹوک کرنے والا نہیں ھے ۔ جہلم کے تمام سنجیدہ حلقوں نے جہلم کی انتظامیہ سے پرذور اپیل کی ہے کہ بھکاری مافیا بالخصوص بھکارنوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔تاکہ شریف شہریوں اور خاص کر نوجوان نسل گمراہی سے بچایا جا سکے ۔
top of page
bottom of page
Comments