top of page

جہلم!شہر کی گلی محلوں میں پولیس گشت براۓ نام،سٹریٹ لائٹس ناپید ،رات کی تاریکی منشیات فروشی میں اضافہ

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) شہر کی گلی محلوں میں پولیس گشت براۓ نام اور سٹریٹ لائٹس ناپید ، رات کی تاریکی منشیات فروشی میں اضافے کا سبب بننے لگی ، جرائم پیشہ عناصر تاریکی کا فائدہ آٹھاتے ھوئے سر شام ہی سرگرم نظر آتے ہیں ، گلی محلوں میں جوئے کی بازیاں اور منشیات فروشی کا دھندہ بھی رات گئے جاری رہتا ھے ۔ شہریوں کا ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے ۔ شہریوں کا کہنا ھے کہ جہلم شہر اور ارد گرد کے محلوں کی گلیوں میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے سٹریٹ لائٹس کا مناسب انتظام نہیں کیا گیا جس سے رات بھر ان گلیوں محلوں میں اندھیری نگری کا سماں رہتا ھے اور رات کی تاریکی کا فائدہ آٹھاتے ھوئے جرائم پیشہ عناصر نے بھی اندھیر نگری مچا رکھی ھوتی ھے اور جوئے بازی اور منشیات فروشی کا دھندہ شروع ھو جاتا ھے اور گلی محلوں میں یہ سلسلہ رات بھر چلتا رہتا جبکہ پولیس گشت بھی نہ ھونے کے برابر ھے اور میونسپل کمیٹی کے زمہ داران کی طرف بھی سٹریٹس لائٹس کی بحالی میں عدم دلچسپی دکھائی جا رھی ھے ۔ جس سے ہماری نئ نسل تیزی سے منشیات کی دل دل میں جاتی نظر آتی ھے۔ صورت حال پر شہریوں کہ طرف سے ضلعی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا جارہا ھے کہ صورت حال کی سنگینی کا نوٹس لیتے ھوئے راست اقدامات کیے جائیں ۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page