top of page

جہلم:شہر کی صفائی کے لیے نئی مشینری اور کوڑے دان خریدنے کا پلان تیار

جہلم (ڈاکٹر اعجاز اعوان ) شہر کی صفائی کیلئے ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نئی مشینری اور کوڑے دان خریدے جا رہے ہیں ، چند ہی روز میں شہر بھر میں کوڑے دان نصب کر دیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے بتایا ھے کہ جہلم شہر کی صفائی ستھرائی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے دن رات ایک کیے ھوئے ہیں ۔ اور اس مقصد کیلئے جہلم شہر کی صفائ ستھرائی کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے نئی مشینری اور کوڑے دان خرید رہے ہیں ۔ اور یہ کوڑے دان شہر بھر میں اگلے دو روز میں نصب کر دیے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق جہلم شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مستقل بنیادوں پر ایک نظام قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ تاکہ اس مسئلے کا مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے ۔

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page