جہلم( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk) شہر کی سبزی منڈی کے قریب لنڈے کی دوکان میں آگ لگ گئی ، 2 لاکھ کا سامان جل کر راکھ ھو گیا ، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں سکی ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی سبزی منڈی کے قریب لنڈے کے کپڑوں کی دکان میں آگ لگ گئی ۔ ذرائع کے مطابق سبزی منڈی کے قریب دوکان میں نماز فجر کے وقت آگ لگی جبکہ ذرائع کے مطابق دو دن پہلے دکاندار نے 2 لاکھ کا مال منگوا کر ڈسپلے کیا تھا ۔ آگ کی وجہ سے پوری دوکان جل کر خاکستر ھو گئی جس سے دوکاندار اور اردگرد کے لوگ اس پر اسرار طریقے سے آگ لگنے کی وجہ سے پریشان اور ششدر رہ گئے تاہم ابھی تک آگ لگنے کی کوئی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔ اہل علاقہ کی طرف سے واقعہ کی شدید مذمت کی جا رہی ھے اور ارد گرد کے لوگ ہیومن ریسورس کے زریعے معاملے کی چھان بین کرنے میں مصروف ہیں
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
bottom of page
Comments