Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر
جہلم: ڈپٹی کمشنر شہر کو خوبصورت بنانے میں مشغول ، اولڈ جی ٹی روڈ ، ریلوے پل،سول لائن روڈ، جادہ چوک، ضلع کچہری سمیت شہر کی اہم سڑکوں ، چوک چوراہوں کی خوبصورتی کے لئے لگائی جانے والی فینسی لائٹس چوروں اور منشیات کے عادی افرادکی دسترس سے محفوظ نہیں رہیں۔ سول لائن روڈ ، ریلوے پل، گورنمنٹ الطاف ہائی سکول کی دیواروں پر فینسی لائٹس نصب کئے جانے کے چند روز بعد چوری کر لی گئیں ۔ نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتی فینسی لائٹس چوری کررہے ہیں ۔ جس جس جگہ پر فینسی لائٹس نصب کی گئی ہیں وہاں پر سے شہری بلا خوف و خطر پیدل چلتے اور سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اولڈجی ٹی روڈ کو خوبصورت بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے ڈیوائڈر پر سجاوٹی گملے رکھوائے جو کہ نامعلوم چور چوری کرنے میں مصروف ہیں ، جس سے شہر کی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے ۔جبکہ سڑکوں کے دونوں اطراف لگائے گئی قیمتی پودے بھی آوارہ مویشیوں کیوجہ سے تباہ و برباد ہو رہے ہیں ۔ شہری تنظیموں کے عمائدین نے شہریوں سے مطالبہ کیاہے کہ شہر کی خوبصورتی کو بچانے کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے فینسی لائٹس ، گملے اور پودے خراب کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کروانے چاہیے تاکہ شہر کی خوبصورتی کو بچایا جا سکے
Comments