top of page

جہلم شہر کی اہم  سڑکوں پر چنگ چی رکشہ والوں کا راج، کئی سڑکوں پر غیر قانونی رکشہ  اسٹینڈ  بھی قائم

جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر) جہلم شہر کی اہم  سڑکوں پر چنگ چی رکشہ والوں کا راج کئی سڑکوں پر غیر قانونی رکشہ  اسٹینڈ  بھی قائم. ٹریفک بلاک رہنا معمول بنتا جا رہا ہے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا  تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی اہم سڑکوں پر چنگ چی رکشہ والوں کا راج  ٹریفک پولیس بری طرح ناکام جبکہ ٹریفک پولیس کی نفری بھی انتہائی کم اس وقت سول لائن ریلوے روڈ شاندار چوک تحصیل روڈ چوک اہلحدیث سمیت کئی سڑکوں پر چنگ چی رکشہ والوں کا قبضہ ٹریفک جام رہنا محمول بن گیا شہری بھی پریشان جبکہ تجاوزات مافیا بھی آگے اگے اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر کی کوئی ایسی مصروف سڑک نہیں جہاں پر ان چنگ چی رکشہ والوں کا راج نہ ہو شاندار چوک جہاں پر ٹریفک پولیس اہلکار دن رات ڈیوٹی دیتے ہیں ان کے ہوتے ہوئے بھی چنگ چی رکشہ والے سڑکوں کے درمیان رکشے کھڑے کر کے ٹریفک کو بلاک کیے ہوتے ہیں مجال ہے کہ کوئی ٹریفک اہلکار ان کو یہاں سے رکشہ ہٹانے کا کہہ دے کیونکہ ان کی مٹھی بھی تو گرم ہوتی ہے شہریوں نے مزید کہا کہ اس وقت چاندنی چوک میں ناجائز طور پر ان لوگوں نے رکشہ اسٹیںنڈ  بنا رکھا ہے جو کہ ایک غیر قانونی ہے اور ان لوگوں نے سبزی منڈی جانے والے راستہ کو بھی بلاک کیا ہوتا ہے یہاں پر تو 50 سالوں سے فروٹ کی ریڑھیاں ہی لگ رہی ہیں اور انتظامیہ نے یہ جگہ بھی فروٹ ریڑھی والوں کے لیے ہی مختص کی تھی لیکن اب پتہ نہیں کہ کس طرح یہ ناجائز طور پر یہاں رکشہ اسٹیںنڈ بنا دیا گیا انتظامیہ کی رٹ بھی یہ لوگ چیلنج کر رہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس تو پتہ چلتا یے کہ یہاں پر موجود ہی نہیں شہریوں نے مزید کہا کہ چوک اہلحدیث بھی ان کے قبضہ میں ہے غرض کہ شہر کی کوئی ایسی سڑک نہیں کہ جس پر چنگ چی رکشہ والوں کی اجارہ داری قائم نہ ہو اس سلسلے میں جب ڈی ایس پی ٹریفک زبیر سے اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کا یہی کہنا تھا کہ ہمارے پاس پولیس اہلکاروں کی نفری کم ہے ہم کئی بار اعلیٰ افسران کو لکھ بھی چکے کہ ہمیں نفری فراہم کی جائے تاکہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اب ہم بھی انتظار میں ہیں  شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق اور ڈی ایس پی ٹریفک زبیر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر سے چنگ چی رکشہ والوں کی اجارہ داری کو ختم کیا جائے  غیر قانونی طور پر بنائے گئے رکشہ اسٹینڈ کو بھی ختم کر کے ٹریفک بلاک رہنے جیسے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ خواتین کو  بازاروں میں خریداری کے لیے کسی بھی قسم کی کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page