top of page

جہلم شہر میں 76 واں یوم آزادی منانے کی تیاریاں جاری،جھنڈیوں، قومی پرچموں، بیجز، ٹوپیوں کی بہار



جہلم: یوم آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر، شہر میں جشن آزادی کے سامان کے سٹالز سج گئے۔تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں 76 واں یوم آزادی منانے کی تیاریاں جاری مختلف چوک چوراہوں سٹرکوں پرجشن آزادی کے سامان کے سٹالز سج گئے، یوم آزادی چنددنوں کی دوری پر ہے، شہری ابھی سے جشن آزادی منانے کے لیے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں۔سٹرکوں چوک چوراہوں پر جھنڈیوں، قومی پرچموں، بیجز، ٹوپیاں، قومی لباس اور دیگر آرائشی سامان کے سٹالز سج گئے ہیں، بازار میں ہر عمر کے افراد من پسند اشیا کی خریداری کے لیے موجود خریداری کرنے کے لیے آنے والے شہری مہنگائی کا بھی شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی تو بہت زیادہ ہے، ہر چیز کی قیمت گزشتہ سال کی نسبت پچاس گنا مہنگی ہو چکی ہے ،مگر کیا کریں وطن کی محبت کھینچ لاتی ہے، یوم آزادی کو بھر پور طریقے سے منائیں گے۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page