top of page

جہلم:شہر بھر میں بھکاریوں نے شہریوں کی ناک میں دم کر دیا ، بھکاری مافیا شہریوں کیلئۓ درد سر بن گیا

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk) شہر بھر میں بھکاریوں نے شہریوں کی ناک میں دم کر دیا ، بھکاری مافیا شہریوں کیلئۓ درد سر بن گیا ، جبکہ خوبرو نوجوان بھکارنوں سے معصوم شہری شدید اذیت کا شکار دکھائی دیتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے بارونق اور پر ہجوم مقامات جیسے ریلوے روڈ ، تحصیل روڈ جی ٹی ایس چوک لاری اڈا و دیگرپر ہجوم مقامات پر بھکاری مافیا خصوصاً نوجوان اور خوبرو بھکارنوں نے قبضہ مافیا کا روپ دھار لیا ھے ۔ یوں تو تمام جہلم شہر بھکاری مافیا کے قبضے میں دکھائ دیتا ھے ۔ بس سٹاپ ، چنگ چی سٹینڈ،نجی و سرکاری ہسپتال ، ویگن سٹینڈ ، صوفیائے کرام کے مزارات ، جی ٹی ایس چوک ریلوے روڈ خاص طور پر ان بھکاریوں کا گڑھ بن چکا ہے ۔ جہلم کے دور اور نزدیک کے علاقوں کے لوگ خرید وفروخت کے سلسلے میں جہلم شہر کا رخ کرتے ہیں جس کے باعث ریلوے روڈ سول لائن ر روڈ اور شاندار چوک میں خاصا رش ہوتا ہے ۔ اسی روڈ پر جہلم کی معروف بیکریوں کے علاوہ موبائل مارکیٹس بھی ہیں۔جہاں ہر طرح کے خریدار خریداری کرتے نظر آتے ہیں۔ بھکاری مافیا جن میں مرد ، عورتیں اور بچے شامل ہیں ۔ جس پر خریداروں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔ ریلوے روڈ پر نوجوان اور خوبرو بھکارنیں سر عام نمائش کا پر چار کرتی نظر آتی ہیں ۔ جبکہ بھکاری مافیا کو انتظامیہ کی طرف سے کوئی پوچھنے والا نہیں ھے ۔ جہلم کے تمام سنجیدہ حلقوں نے جہلم کی انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ بھکاری مافیا بالخصوص بھکارنوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔تاکہ شریف شہریوں اور خاص کر نوجوان نسل گمراہی سے بچایا جا سکے ۔


0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page