top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم شہر اور گردونواح میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، انتظامیہ خاموش ،شہری بے بس

جہلم شہر اور گردونواح میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، انتظامیہ خاموش ،شہریوں کا نگران وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں برائلر مرغی کے گوشت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہاہے ، مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت580 سے 620روپے تک فروخت ہورہاہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولٹری انتظامیہ نے شادیوں کا سیزن شروع ہونے کے ساتھ ہی مرغی کے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے باعث غریب طبقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہے، مرغی کا گوشت بھی ان کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کے نرخ چیک کرنے والی کوئی اتھارٹی موجود نہیں جس کی وجہ سے دکاندار وںنے من مرضی کے نرخ وصول کرنے شروع کر رکھے ہیں۔ عوامی، سماجی، رفاعی اور فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت کے نرخ مقرر کرنے کے بعد اس پر عملدرآمد کروایا جائے اور ضلع بھر میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائے تاکہ مرغی کا گوشت غریب سفید پوش طبقہ کی پہنچ میں آ سکے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page