top of page

جہلم شہر اورگرد نواح میں بچوں سے مشقت لینے کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا، محکمہ لیبر کے ضلعی ذمہ داران کی نالائقی سے کمسن بچے تعلیم حاصل کرنے کی بجائے محنت مزدوری کرنے میں مصروف

دینہ ( رانا عاصم سے)جہلم شہر اورگرد نواح میں بچوں سے مشقت لینے کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا، محکمہ لیبر کے ضلعی ذمہ داران کی نالائقی سے کمسن بچے تعلیم حاصل کرنے کی بجائے محنت مزدوری کرنے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح کے علاقوں میں قائم بیکر یوں، فاسٹ فوڈ کی شاپس ، پینگچرز شاپس، موٹر مکینکس، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس،کریانہ و جنرل سٹورز، میرج ہالز ، مارکیز،میرج گارڈنز سمیت منی کارخانوں اور انڈسٹریز میں کمسن بچے محنت مزدوری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کمسن بچوں سے محنت مزدوری کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور با اثر مالکان کا کمسن بچوں پر بہیمانہ تشدد کے واقعات بھی روز کا معمول بن چکے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مختلف کارخانوں اور موٹر مکینکس شاپس کے مالکان کی جانب سے کمسن بچوں پر تشدد اور گالی گلوچ کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں ،ویڈیو دیکھنے کے بعد شہریوں میں شدید غم وغصہ اور خوف و ہراس پایا جاتا ہے تاہم محکمہ لیبر کے متعلقہ ذمہ داران کی مسلسل چشم پوشی اور ہٹ دھرمی سے کمسن بچوں سے ملازمت کا رجمان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب ضلع بھر میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے نوٹس لیں اور متعلقہ محکمہ کو چائلڈ لیبر کے حوالے سے سخت احکامات جاری کریں تاکہ کمسن بچوں کو دکانوں پر بھجوانے کی بجائے سکولوں میں داخل کروایا جا سکے

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page