top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:شہری کو ڈنڈے اور کلہاڑی کے وار سے زخمی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

جہلم(ظہیر عباس) ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد کی اہم کاروائی، شہری کو ڈنڈے اور کلہاڑی کے وار سے زخمی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد کی اہم کاروائی، شہری کو ڈنڈے اور کلہاڑی کے وار سے زخمی کرنے والے 02 ملزمان گرفتارکر لیے،ملزمان کی شناخت عبدالغفور اور عبدالرحمٰن کے ناموں سے ہوئی،چوٹالہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ آر ایچ سی چوٹالہ کے پاس 2 ملزمان گالم گلوچ کرتے ہوئے کلہاڑی اور ڈنڈوں سے شہری کو مار پیٹ رہے ہیں،چوٹالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ہیومن ریسورس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر لیا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہکوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page