top of page

جہلم:شہریوں کے لئے خوشخبری،4 ماہ سے رکے ترقیاتی فنڈز جاری شہریوں کی تمام مشکلات دور ہونے کا امکان



جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk ) جہلم کے شہریوں کے لئے خوشخبری، چار ماہ سے رکے ترقیاتی فنڈز جاری، شہریوں کی تمام مشکلات کو دور کریں گے ڈی سی جہلم، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں متعدد ترقیاتی سکیمیں جنوری 2023میں تکمیل کے عین قریب آ کر فنڈز کی بندش کی وجہ سے روک دی گئیں تھیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا لیکن حکومت کی جانب سے گزشتہ روز فنڈز بحال ہونے پر ان ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرکے شہریوں کی مشکلات کودور کریں گے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو گزشتہ کئی ماہ سخت مسائل کا سامنا رہالیکن حکومت کی جانب سے فنڈز بحال ہونے پر تمام ترقیاتی کام انتہائی تیزی سے مکمل کئے جائیں گے اور ان کاموں کے دوران معیار کو ہر صورت برقرار رکھنا ہوگا

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page