top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم! شہریوں میں موت بانٹنے والا ڈینٹل کلینک تین ہفتے گزرنے کے بعد  سیل نہ ہوسکا

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk)  سیاسی دباؤ یا بات کچھ اور محکمہ ہیلتھ بے بسی کا شکار  شہریوں میں موت بانٹنے والا ڈینٹل کلینک تین ہفتے گزرنے کے بعد  سیل نہ ہوسکا  ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر مسعود چھاپہ مارنے کے باوجود کلینک  سیل نہ کر سکے شہر بھر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ڈینٹل کلینک میں استعمال ہونے والا سامان لیٹرین میں رکھا گیا تھا جہاں پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر مسعود نے میڈیا کے ساتھ چھاپہ مارا تھا اور کہا تھا کہ یہ کلینک سیل ہوگا جو تاحال تین ہفتے  گزرنے کے بعد بھی سیل نہ ہوسکا  تفصیلات کے مطابق سیاسی دباؤ یا بات کچھ اور شہریوں میں موت بانٹنے والا ڈینٹل کلینک ابھی تک سیل نہ ہوسکا  ایک خاتون مریضہ کی شکایت پر  نیا بازار جہلم میں حیدر ڈینٹل کلینک پر میڈیا  نے  ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر مسعود  کے زریعے چھاپہ مارا جہاں پر دانتوں میں استعمال ہونے والے انسٹرومنٹ لیٹرین میں پڑے ہوئے تھے جبکہ ان انسٹرومنٹ کو  جراثیم  سے پاک کرنے کے لیے کوئی سٹریرائڈ  مشین بھی موجود نہیں تھی مریضوں کا علاج ان جراثیم کش انسٹرومنٹ کے استعمال سے ہی کیا جاتا جبکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بھی موجود تھے اس پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر مسعود نے ڈینٹل کلینک کو فوری طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر مسعود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا میں نے اس کلینک میں دانتوں میں استعمال ہونے والا سامان لیٹرین میں پڑا دیکھا ہے یہاں پر تو کوئی صفائی کا انتظام ہی درست نہیں لہذا یہ کلینک سیل ہوگا اور میں جہلم میں پی ایچ سی کا نمائندہ بھی ہوں جب کلینک کو سیل کرنے کا فیصلہ مالکان نے سنا تو وہاں پر پانچ سے چھ افراد نے  ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر مسعود کو کلینک سیل کرنے پر روکا  جس پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر مسعود نے کہا کہ مجھے انتہائی درجے کی مزاحمت کا سامنا ہے میں دوبارہ اسسٹنٹ کمشنر اور سیکورٹی کے ساتھ آؤنگا اور اس کلینک کو سیل کروں گا  ان باتوں کی ریکارڈنگ میڈیا پر موجود ہے اور اس کی فوٹیج بھی موجود ہے  تاحال تین ہفتے گزرنے کے بعد بھی ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر مسعود اس کلینک کو سیل نہ کر سکے اس میں اب سیاسی دباؤ ہے یا بات کچھ اور محکمہ ہیلتھ مکمل طور پر بے بسی کی تصویر بن چکا اور شہریوں میں موت بانٹنے والا ڈینٹل کلینک  ابھی تک سیل نہ ہوسکا زرائع کے مطابق  ضلع جہلم میں اس طرح کے کئی کلینک اور عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ہے جو دیدہ دلیری سے یہ کام سرانجام دے رہے ہیں شہریوں نے  محکمہ صحت  کے افسران سے مایوس ہو کر ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے 

0 comments

Opmerkingen

Beoordeeld met 0 uit 5 sterren.
Nog geen beoordelingen

Voeg een beoordeling toe
bottom of page