جہلم( رانا محمد عاصم سے)سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی جہلم شہرسمیت ضلع بھر شہری موسمی بیماریوں، ٹائیفائیڈ ،نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی کے مرض میں مبتلا ہونے لگے۔ سردی کی شدت میں اضافہ اور خشک سردی کے باعث شہر اور گردونواح میں نزلہ زکام، بخار اور کھانسی کے مریض بڑھ گئے، خشک سردی کے باعث بچے، بوڑھے اور خواتین کی کثیر تعد اد نزلہ زکام بخار اور کھانسی کا شکار ہو رہی ہے ، ایک ہفتہ کے دوران سینکڑوں مریضوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور پرائیویٹ ہسپتالوں سے رجوع کیا۔ ذرائع کے مطابق خشک سردی سے دمہ اور سانس کی بیماریوں میں بھی غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں اور نجی کلینکس میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے جبکہ ٹائی فائیڈ نے بھی بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ناک سے پانی آنا مسلسل کھانسی اور بخار ہو نافلو کی علامات میں شامل ہے اور ایسی صورتحال پیش آنے پر سرکاری ہسپتالوں سے رجوع کیا جائے۔ فلو وائرس جو ایک فرد سے دوسرے فرد میں تیزی سے پھیلتا ہے۔ مرض لاحق ہو جانے کی صورت میں ماسک پہن کر رکھیں روزانہ بڑی تعداد میں بچے خواتین بزرگ مختلف امراض کا شکارہو رہے ہی
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments