top of page

جہلم شدید سردی کے موسم میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شڈنگ عروج پر جہلم۔ شارٹ فال کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ایس ای ایسکو

جہلم شدید سردی کے موسم میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شڈنگ عروج پر

جہلم شارٹ فال کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ایس ای ایسکو

جہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) شدید سردی کے موسم میں محمکہ واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ چھ سے اٹھ گھنٹے تک پہنچ گئی ہے گزشتہ دو ماہ سے مینٹیننس کے نام پر ہر ماہ پندرہ دن صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہتی ہے اوراوپر سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری کر دیا ہے شہریوں کو اس شدید ٹھنڈ کے موسم میں مشکلات کا سامنا ہے ایک طرف شہری سوٸی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کی وجہ سے پریشان ہیں دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پریشان ہیں سوٸی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر رکھاہے شہریوں کے مطابق بجلی اور سوٸی گیس کی غیر لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معاملات زندگی اور کاروبار متاثر ہو گئے ہیں محمکہ اٸیسکو کے ایس ای کے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے سوٸی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باوجود بلوں میں دو سو فیصد اضافی بل بجھوا دیے گئے ہیں شہریوں کی چیخیں نکل گئی ہیں شہری سراہا احتجاج ہیں حکومت وقت سے پروزور مطالبہ کرتے ہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور سوٸی گیس کے اضافی بلے سے اضافی ٹیکس ختم کیے جاٸیں

0 comments
bottom of page