top of page

جہلم:شادی سے پہلے مشاورت اور کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے  ورکشاپ کا اہتمام



جہلم( ظہیر عباس Jhelumnews.uk   ) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفس جہلم میں پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈیویلپمنٹ ایڈووکیسی کے تعاون سے شادی سے پہلے مشاورت اور کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے  ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے کہا کہ شادی سے پہلے فریقین کی کونسلنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ بچیوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو شادی سے متعلقہ ذمہ داریوں اور والدین کے فرائض بارے آگاہی فراہم کی جاسکے اور وہ صحت مند  شہری ہونے کے ناطے اپنی  ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دے سکیں۔واجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے اس اہم ورکشاپ پر پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ جہلم اور ادارہ پودا پاکستان کا شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ اس موضوع پر آگاہی کمیونٹی کی سطح پر زیادہ سے زیادہ دی جائے تاکہ ایسے واقعات میں کمی لائی جا سکیں۔ مریم نعیم ستی ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر نے کہا کہ لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی غذائی ضروریات زیادہ ہوتی ہے جن کا پورا ہونا لازمی ہے۔


0 comments

댓글

별점 5점 중 0점을 주었습니다.
등록된 평점 없음

평점 추가
bottom of page