top of page

جہلم سے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان راجہ شکیل احمد گزشتہ روز انتقال کر گئے


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) جہلم سے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان راجہ شکیل احمد گزشتہ روز انتقال کر گئے ، نمازہ جنازہ گزشتہ روز ٹاہلیانوالہ میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں وکلاء برادری ، مذہبی ، سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ آخری رسومات کے موقعہ پر ہر آنکھ اشکبار تھی وکلاء برادری کی بہت بڑی تعداد آنکی یادوں کے سائے میں آخری رسومات میں شریک تھی ۔ شرکاء مرحوم کو اچھے الفاظ میں یاد کرتے آنکی مغفرت کی دعائیں کر رہے تھے ۔ مرحوم راجہ شکیل احمد کا شمار وکلاء کی ایک بہت بڑی تعداد کے استادوں میں ھوتا تھا ۔ مرحوم انتہائی ملنسار اور با وقار شخصیت کے مالک تھے اور ڈسٹرکٹ بار کی سیاست میں بہت بہت طویل عرصہ سے سرگرم تھے اور بار میں اپنا ایک علیحدہ گروپ رکھتے تھے ڈسٹرکٹ کورٹس و بار میں انکو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا ۔ وہ انتہائی سادہ اور درد دل رکھنے والے انسان تھے اور یہی وجہ ھے کہ وکلاء برادری اور انکا حلقہ احباب پر افسردگی کا عالم عیاں تھا بعض حلقوں کی طرف سے انہیں جہلم شہر کے مسیحا ، انتہائی شفیق اور مہربان استاد کے طور پر گردانا جاتا ھے ۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ آ نکی وفات سے وکالت کا ایک باب بند ہو گیا اور بار کی سیاست میں بھی بہت بڑا خلا پیدا ھو گیا ۔ انکی کمی بہت عرصہ تک محسوس کی جاتی رہے گی ۔

0 comments
bottom of page