top of page

جہلم:سی ای او میڈم کوثر سلیم نےچارج سنبھالتے ہی کلیریکل سٹاف اور ٹیچرز کی پروموشن کا جاری کر دیا



جہلم (دلنواز احمد Jhelumnews.uk) سی ای او ایجوکیشن جہلم مسز کوثر سلیم صاحبہ کی بطور سی ای او پہلے ایک ماہ میں خدمات ۔میڈم کوثر سلیم سے چارج سنبھالتے ہی کلیریکل سٹاف اور ٹیچرز کی پروموشن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جو کہ عرصہ 4ماہ سے تاخیر کا شکار تھا۔جن اساتذہ کا کنٹریکٹ ختم ہو چکا تھا اور انکے تنخواہ بند ہو چکی تھی انکے کنٹریکٹ میں توسیع کا آرڈر جاری کیا تا کہ انکی تنخواہ جاری ہو سکے۔ عرصہ دراز سے بغیر وجہ کہ سسپنڈ اساتذہ کی بحالی کے آرڈر جاری کیے گیے۔ پنڈنگ انکوائریوں کو قانون کے مطابق کلیر کیا گیا۔ حکومتی احکامات کی روشنی میں کلیریکل سٹاف کی دوبارہ پروموشن کے لیے لسٹیس ترتیب دے لی گئی۔میڈم کوثر سلیم کی شب و روز محنت اور رات تقریبا 12 بجے تک اپنے دفتر میں موجود رہنے کی وجہ سکول انفارمیشن سسٹم SIS پے تمام اساتذہ کی درتگیاں کر لی گئیں تاکہ کہ E.Transfer کے عمل میں کسی بھی ٹیچر کو مشکل پیش نہ آئے۔میڈم کوثر سلیم کے مشفقانہ رویے کی وجہ سے ضلع جہلم میں ایک خوشگوار ماحول پیدا ہوا ہے اور تمام لوگ بغیر کسی ڈر خوف کے اپنا کام پہلے سے بھی اچھے طرح سے اور ایمانداری سے کر رہے ہیں۔جہلم کی تمام اساتذہ برادری اور دفتری عملہ احکام بالا سے درخواست کر تا ہے کہ میڈم کوثر سلیم کی بقیہ تمام سروس میں ان کو جہلم کام کا موقع دیا جاے

0 comments
bottom of page