جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk) محکمہ ایجوکیشن کی سی ای او کوثر سلیم کے بارے میں جو انکشافات کیے گئیے تھے اس پر ردعمل دیتے ہوئے سی ای او نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب جھوٹ پر مبنی بات ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کی سی ای او کوثر سلیم کے بارے میں جو سنسنی خیز انکشافات 14 اگست کی سرکاری تقریب کے حوالے سے کیے جارہے تھے وہ سب جھوٹ پر مبنی قرار دئیے گئے سی ای او کوثر سلیم پر پر مال بناو مہم کے بارے میں گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر بیان چلائے جارہے تھے جس میں کہا گیا کہ سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکولز کے ہیڈز سے بھی رقم وصولی کی جا رہی ہے ضلع جہلم میں 1500 سے زائد سرکاری اور پرائیویٹ سکولز ہیں اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن کوثر سلیم سے گزشتہ روز جب بات چیت کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ سرا سر جھوٹ ہے اور میں نے کوئی ایسا بیان جاری نہیں کیا اگر میں کسی کے سکول کے حوالے سے کسی کے کام نہیں کرتی تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ لوگ میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کریں جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے فون پر اپنا جو موقف دیا ہے اس کے بارے میں آپ کیا کہیں گی جس پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈپٹی کمشنر جو احکامات جاری کریں گے میں نے تو اسی پر عمل کرنا ہے میں نے سکولوں کے حوالے سے بات کی ہے 14 اگست کو بھرپور طریقے سے منایا جائے اور پرچم کشائی کے لیے ایک بڑے جھنڈے کی تیاری کی جائے اس لیے میں حکم کی پابند ہوں اور مزید ایسی کوئی بات نہیں سی ای او محکمہ ایجوکیشن کوثر سلیم نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر دو روز سے یہ میسج چل رہا تھا کہ محکمہ ایجوکیشن کے ذمے پرچم کشائی کے لیے ایک جھنڈا تیار کروانے کا حکم ڈپٹی کمشنر نے دیا ہے جس پر سی ای او کوثر سلیم نے کہا تھا کہ میں تمام سکول سے فنڈ وصول کر رہی ہوں یاد رہیے ایک جھنڈے کےلیے جمع کی جانے والی رقم مبینہ طور پر تقریبا 30 لاکھ روپے بنتی ہے ان تمام الزامات کو سی ای و کوثر سلیم نے بے بنیاد قرار دے دیا
top of page
bottom of page
Comments