جہلم(Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر) سی ایم ایچ تا نوگراں کی ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑک کی بھی لاٹری نکل آئی کئی سالوں سے یہ سڑک کسی مسیحا کی منتظر تھی ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے اس سڑک کی ایک ماہ کے اندر اندر نئی تعمیرات کی ہدایات جاری کر دیں اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق سی ایم ایچ تا نوگراں کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کی بھی سن لی گئی جہلم کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری، سی ایم ایچ تا نوگراں پراجیکٹ کی فنڈنگ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق کی کاوش سے ریلیز کر دی گئی، روڈ پر کام شروع کر دیا گیا ایک مہینے کے اندر روڈ کو مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے خود موقع پر پہنچ کر تمام عملے کو ایک مہینے کے اندر روڈ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم ایچ روڈ بہت اہم اور مصروف روڈ ہے اس پر کام ایک مہینے کے اندر اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو امدورفت میں سہولیات میسر ہوں اہل علاقہ کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق کے اس اقدام کو سراہا اور ان کی اس کاوش پر ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا
top of page
Recent Posts
See Allدینہ(رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کو اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے...
0
bottom of page
Comments