top of page

جہلم!سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی سپورٹس گالا کا انعقاد .. (نثار مغل سے)

دینہ (نثار مغل سے) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیورز کے درمیان کرکٹ،بیڈمنٹن، رسہ کشی، والی بال اور فٹ بال کے مقابلہ جات کاانعقاد کیا گیا۔ کھیلوں کے انعقاد کا افتتاح کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے کہا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد ریسکیورز کی ذہنی وجسمانی نشوونما کا خیال رکھنا ہے انہوں نے کہا ڈیوٹی کےدوران چاک و چوبند رہنے کے لیے ضروری ہےکہ اپنی صحت کا خیال رکھا جائے اور مقابلے کے رجحان پیدا کیا جائے۔ ان مقابلہ جات میں ایڈمن، FDR ، ریسکیو ڈرائیورز اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کی ٹیموں نے حصہ لیا، ضلع جہلم کی تمام تحصیل ریسکیو اسٹیشنز پر بھی مقابلہ جات میں کرکٹ،بیڈمنٹن، رسہ کشی اور والی بال کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page