جہلم ( رپورٹ پروفیسر خورشید ڈار)کیا ہمارے سیاسی قائدین اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ پی ٹی وی پر کوئی تشریف لائے اور ارشاد فرمائے بسمہ اللہ الرحمن الرحیم میرے ہم وطن بہن اور بھائیوں السلام علیکم بلاشبہ ہماری سیاسی جماعتوں نے وطن عزیز کی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے ہر طرف غیر فطری اتحاد نمودار ہو رہے ہیں صرف اقتدار کی لالچ میں وطن عزیز کو ناقابلِ تلافی نقصان ہو چکا ہے پچیس کروڑ آبادی کا ملک افلاس غربت نا انصافی میں مبتلا ہے ہمارے سیاسی قائدین کی ترجیحات بظاہر اقتدار حاصل کرنا ہے کس قدر ظلم اور افسوس کا مقام ہے کہ جیتنے والے بھی احتجاج کرتے ہیں اور ناکام ہونے والے بھی احتجاج میں شامل ہیں کاش ہمارے سیاسی قائدین ملک کی خوشحالی باہمی اتحاد تعلیم کے فروغ غربت ختم کرنے کے متعلق اقدامات کرتے ملک کس قدر غیر ملکی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے اور ہم بندر باٹ میں مصروف ہیں کیا جس ہستی نے ( قائد اعظم) یہ ملک بنایا تھا ان کی روح تڑپ رہی ہوگی غریب انصاف سے محروم عدم تحفظ کا شکار ہے اغیار کی خوشی کے لیے ہم اپنی پاک فوج اور اداروں کو ہر وقت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں پاک فوج وہ ادارہ ہے جس کی وجہ سے ہم آزادی کا سانس لے رہے ہیں پاک فوج نا صرف ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے بلکہ ہماری نظریاتی سرحدوں کی بھی حفاظت کرتی ہے وقت کا تقاضا ہے کہ ہمارے سیاسی قائدین ذاتی مفاد کے بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دیں تاکہ بین الاقوامی برادری میں ملک کا نام روشن ہو سکے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments