جہلم (سہیل امتیاز خان سے) جہلم پریس کلب ضلع کچہری کا بڑا اعزاز 4 سینیئر صحافی جہلم چیمبر آف کامرس کا الیکشن جیت گئے مشترکہ گروپ یو وی جی UVG بھاری اکثریت سے کامیاب جہلم پریس کلب ضلع کچہری کے صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز و نائب صدر مصطفٰی بٹ سینیٹر صحافیوں مخدوم چوہدری اور چوہدری سہیل عزیز کی جیت کا جشن صحافیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے مبارکبادوں کے انبار لگ گئے نو منتخب عہدیداران کو نوٹیفکیشن جاری شہریوں تاجروں ووٹروں سپورٹروں سے اظہار تشکر ترقی کی شاہراہوں پر مستقبل پرامید تفصیلات کے مطابق ہمارا ہر شہری کہیں نہ کہیں اپنی حیثیت بنانے کے لئے کوشاں ہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اصول و ضوابط کے مطابق ہر شہری کا جمہوری قواعد و قانون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا جمہوری و قانونی حق ہے اور اسی طرح سے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بھی اپنے وقت مقررہ کے مطابق الیکشن کروایا جاتا ہے جس کا باقاعدہ ضابطہ اخلاق کے مطابق ہر تاجر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا کھلم کھلا حق حاصل ہوتا ہے جبکہ موجودہ وقت کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا الیکشن بھی ایک اہمیت حاصل کر گیا ہے جبکہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سب سے بڑا اور طاقتور گروپ یونائیٹڈ ویٹرن گروپ اپنی حیثیت کافی مضبوطی کے ساتھ بنا چکا ہے مگر پھر بھی مخالف مخالف ہی ہوتا ہے اور سال 2024ء کے الیکشن جہلم پریس کلب ضلع کچہری کی صحافت کے لئے نہایت ہی اہمیت کے حامل تھے کیونکہ جہلم پریس کلب کے صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز نائب صدر مصطفٰی بٹ چیرمین پرنٹ میڈیا مخدوم چوہدری اور سینیٹر صحافی چوہدری سہیل عزیز اس الیکشن میں میدان مارنے کی نیت سے حصہ رہے تھے یعنی کہ جہلم پریس کلب ضلع کچہری کا بڑا اعزاز یہ ہے کہ جہلم پریس کلب ضلع کچہری کے چاروں امیدوار صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز نائب صدر مصطفٰی بٹ چیرمین پرنٹ میڈیا مخدوم چوہدری سینیٹر صحافی چوہدری سہیل عزیز یونائیٹڈ ویٹرن گروپ کے اکثریتی امیدواروں کی طرح کامیاب قرار پائے اور اپنے ساتھیوں کی کامیابی کی خبر سنتے ہی جہلم پریس کلب ضلع کچہری کے سینیئر صحافیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے رقص کیا اور اس طرح سے پورے جمود کی محفلیں باندھ دیں اور کافی دیر تک اولڈ جی روڈ مشین محلہ نمبر 3 کی سڑک پر رش ہونے کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو گئی اور بعد ازاں ایک بہت بڑے جلوس و ریلی کی شکل میں شاندار چوک جہلم کی طرف گامزن ہو گئے جبکہ جہلم پریس کلب ضلع کچہری کے صحافیوں کے اس اعزاز کی خوشی میں مبارکبادوں کے انبار لگ گئے اور اس جیت و آئین کے مطابق جہلم پریس کلب ضلع کچہری کے نو منتخب امیدواروں کو جیت کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض سر انجام کر دیئے اور اس سال بھی اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے یونائیٹڈ ویٹرن گروپ بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہو گیا جبکہ جیتنے والے عہدیداران نے تمام تاجر برادری اپنے ووٹروں سپورٹروں اور صحافیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی ترقی کی راہوں پر خوب گامزن ہے اور ہم دن دگنی رات چوگنی ترقی کر کے پوری دنیا میں نہ صرف تاریخی شہر جہلم بلکہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا نام روشن کر کے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تمام ممبران ووٹروں سپورٹروں کو بہترین کاروبار کے مواقع میسر کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے
top of page
bottom of page
Comments