top of page

جہلم!سکول ٹیچر کا کلاس چہارم کی طالبہ پر تشدد،آنکھ زخمی ھو گئی۔ہیڈ مسٹریس اور متعلقہ ٹیچر معطل


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) سکول ٹیچر کا کلاس چہارم کی طالبہ پر تشدد ، ٹیچر کی طرف سے تشدد پر طالبہ کی آنکھ زخمی ھو گئی۔ جس پر تادیبی کاروائی کرتے ھوئے سی ای او ایجو کیشن نے سکول ہیڈ مسٹریس اور متعلقہ ٹیچر کو معطل کر دیا ، طالبہ کو ضروری طبی امداد کیلۓ ہسپتال ممتقل کر دیا گیا تھا جہاں ضروری طبی امداد کے بعد طالبہ کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی ۔ گزشتہ دنوں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کریم پورہ میں کلاس چہارم کی سکول ٹیچر نے کلاس چہارم کی طالبہ پر تشدد کیا جس سے طالبہ کی آنکھ زخمی ھو گئ ۔ جس پر بچی کو طبی امداد کیلۓ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ھوئے سکول ہیڈ مسٹریس اور ٹیچر کو معطل کر دیا ۔ یاد رھے کہ حکومت پنجاب اور محکمہ تعلیم کی طرف سے واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ تعلیمی اداروں میں مار نہیں پیار کے سلوگن پر عمل کرتے ھوئے طالبعلموں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کی پالیسی پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔ لیکن اس سلوگن کی خلاف ورزیاں اکثرو بیشتر کی جاتی رہی ہیں ۔

0 comments
bottom of page