top of page

جہلم!سکول و کالج میں صبح کے وقت اور چھٹی کے بعد اوباش نوجوانوں نے بچیوں کو تنگ کرنا وطیرہ بنا لیا

جہلم(مرزافرازبیگ)اوباش نوجوانوں نے سکول و کالج کی بچیوں کو تنگ کرنا وطیرہ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سکول و کالج کی چھٹی کے وقت اور صبح کے وقت اوباش نوجوان گرلز کالج کچہری روڈ نیا محلہ روڈ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر٢ مشین محلہ نمبر٣ میں بھی اوباش نوجوان صبح سکول جاتے وقت اور چھٹی کے وقت ٹولیوں کی شکل میں نکلتے ہیں طلباء کو آوازیں کستے ہیں اور مختلف طریقوں سے تنگ کرتے ہیں جس وجہ سے بچیوں کا سکول و کالج میں آنا جانا محال ہو گیا ہے اہل جہلم کا ڈی پی او جہلم سے مطالبہ ہے ایسے اوباش نوجوانوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور بچیوں کے سکولوں اور کالجوں کی چھٹی کے ٹائم پر اور صبح کے وقت متعلقہ تھانوں کے مخافظوں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور ایسے بد کردار اوباش نوجوانوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page