top of page

جہلم:سکولز میں طلباء سے تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ کام لینے والے ہیڈ ٹیچرز کے خلاف کارروائی کی فیصلہ


*سکولز میں طلباء سے تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ کام لینے والے ہیڈ ٹیچرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب*

جہلم(ظہیر عباس)تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے ایک سرکلر جاری کیا گیا۔جس میں پنجاب بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو یہ ھدایت جاری کی گئی کہ سکول کے سربراہ یا کسی استاد کی طرف سے سکولز میں طلباء سے صفائی نہ کرائی جائے یا گیٹ پر ان کی ڈیوٹی نہ لگائی جائے۔تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ طلباء سے کوئی کام نہ لیا جائے۔تاہم سویپر یا چوکیدار کی عدم دستیابی کی صورت میں سکول کونسل سے منظوری ملنے کے بعد فروغ تعلیم فنڈ یا نان سیلری بجٹ سے اس ضرورت کو پورا کیا جائے۔ ہیڈ ٹیچرز مذکورہ بالا ہدایات کی تعمیل کے پابند ہوں گے اور کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page