top of page

جہلم۔ سکندر میاں کارواں ھوٹل میں سلنڈر دھماکہ ۔ 5 افراد جاں بحق کئی زخمی ویڈیو۔ فوٹوز۔ نیوز

 

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk)  جی

ٹی روڈ کشمیر کالونی میں سلنڈر دھماکہ تین منزلہ ہوٹل زمین بوس دھماکے کی شدت سے ارد گرد کی عمارات کے شیشے بھی ٹوٹ گئے دھماکہ سکندر میاں کارواں ہوٹل میں ہوا جس سے پانچ  افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا 20 سے 25 افراد کے ملبے تلے دبنے کی اطلاعات  ریسکیو 1122 کے انچارج سعید احمد کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے نیچے سلنڈر گیس ایجنسی تھی جہاں پر سلنڈروں میں گیس بھی بھری جاتی تھی گیس بھرتے وقت بجلی چلی گئی اور دکاندار وہاں سے چلا گیا  بجلی آنے کے کچھ دیر بعد ہی ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی  تفصیلات کے مطابق جی ٹی  روڈ  کشمیر کالونی میں سکندر ہوٹل کی بیسمنٹ میں سلنڈر ایجنسی میں ہوا جس کی وجہ سے ہوٹل کی تین منزلہ عمارت منہدم ہو گئی۔ پندرہ زخمی افراد کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ پانچ افراد ہلاک ہوگئے  ریسکیو 1122 کے انچارج سعید احمد نے کہا کہ یہاں پر گیس سلنڈر ایجنسی تھی اور گیس بھی بھری جاتی تھی دکاندار سلنڈر میں گیس بھر ریا تھا کہ بجلی چلی گئی  کچھ دیر کے بعد بجلی کے آتے ہی ایک زور دار دھماکہ ہوا اور تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس سے اب تک پانچ افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ اسپتال جہلم میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے اطلاعات کے مطابق ابھی بھی 20  کے قریب افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ دوسری طرف ڈی پی او جہلم سمیت انتظامیہ کے افراد موقع پر موجود ہیں۔ اور ریسکیو 1122 کے جوان امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں 

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page