جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) سٹی ہاؤسنگ کے رہائشی ایریا میں اسٹکر کے بغیر گاڑی لے جانے کی کوشش میں اسلحے کے زور پر غنڈہ گردی ، سیکورٹی گارڈز کے روکنے پر ہنگامہ آرائی کرتے ھوئے گاڑی پر سوار شخص نے پستول نکال لیا ، زرائع کے مطابق سیکورٹی گارڈز کی طرف سے رہائشی ایریا میں جانے سے روکنے پر گاڑی پر سوار شخص نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور گارڈز سے گالی گلوچ کرتے ھوئے گاڑی سے پستول نکال کر لہرانا شروع کر دی جس پر سیکورٹی گارڈز نے پستول چھین لی ، اسی اثناء میں مقامی پولیس کواطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کالاگجراں کے موقعہ پر پہنچنے کی وجہ سے ملزم فرار ھو گیا جبکہ کالا گوجراں پولیس کی طرف سے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ، یاد رہے کہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گزشتہ چند ماہ کے دوران فائرنگ کے کئی واقعات رونما ھو چکے ہیں۔ دوسری طرف سوسائٹی میں آئے روز ان واقعات اور اسلحہ کلچر کے بڑھتے ھوئے رحجان پر وہاں کے رہائشی بھی پریشانی کا شکار ہیں اور اس بڑھتے ھوئے رحجان کی وجہ سے شہریوں نے وہاں رہائش اختیار کرنے سے ہچکچانا شروع کر دیا ھے ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments