top of page

جہلم:سٹاف کی غفلت،بیسک ہیلتھ یونٹ بھٹیاں میں نومولود بچی جھلس گئی ۔ ایل ایچ سی اور دو مڈوائف معطل

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) محکمہ ہیلتھ کی غفلت سے نومولود بچی جھلس گئی ، بیسک ہیلتھ یونٹ بھٹیا میں سٹاف کی غفلت کے باعث نومولود بچی وارمر پر رکھنے سے جھلس گئی ، سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات نے ایل ایچ وی اور دو مڈوائف سٹاف کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ھے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل جہلم کے گاؤں بھٹیہ کے بیسک ہیلتھ یونٹ میں بیگ پور کی رہائشی خاتون کو ڈیلیوری کی غرض سے لایا گیا جہاں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ھوئی ۔ ڈیلیوری کے عمل کے بعد متعلقہ سٹاف نے بچی کو وارمر پر رکھا اور غفلت کے باعث زیادہ دہر رکھنے کی وجہ سے بچی کا جسم مختلف جگہ سے جھلس گیا جسے فوری طور تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو لایا گیا جہاں نو مولود بچی کو ہسپتال کے بچہ وارڈ میں داخل کردیا گیا ھے اور نومولود بچی کا علاج جاری ھے ۔ سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات نے فوری طور پر اس افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیتے ھوئے متعلقہ ایل ایچ وی اور دو مڈ وائف کو معطل کر دیا بے ۔ سی او ہیلتھ کے مطابق انکوائری آڈر کر دی گئی ھے اور غفلت کی مرتکب سٹاف کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور غفلت کی مرتکب سٹاف کو نوکری سے برخاست بھی کیا جا سکتا بے ۔

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page